فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ہمیشہ ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شام کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور عالمی امن و علاقائی استحکام سے متعلق پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے مشترکہ سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر شامی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دفاع و سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔