کراچی: پاکستان میں سمندر کے قریب نئے ہائیڈرو کاربن پلے سے اعلیٰ معیار کی گیس کی پہلی کامیاب دریافت ہوئی ہے۔
پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے اعلامیے کے مطابق کمپنی نے سندھ کے ضلع سجاول میں اپنے زیرِ انتظام سرانی بلاک کے دریافتی کنویں ڈولفن سے گیس کی ایک اہم اور منفرد دریافت کی ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ جراسک دور کی لوئر انڈس بیسن میں واقع چلتن فارمیشن سے ہائیڈرو کاربن کی پہلی دریافت ہے۔
شراب پی کر گاڑی چلانے کا کیس: آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر سزا یافتہ قرار، جرمانہ عائد
پی پی ایل کا کہنا ہے کہ اس دریافت سے علاقے میں پیٹرولیم سسٹم کی موجودگی ثابت ہوگئی ہے، جبکہ اس کے نتیجے میں خشکی کے دلدلی علاقوں اور ان سے منسلک ممکنہ کم گہرے سمندری علاقوں میں مزید تلاش کے لیے ایک نئی ایکسپلوریشن فرنٹیئر بھی کھل گئی ہے۔