Gas Leakage Web ad 1

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں، 9 دہشتگرد ہلاک

0

آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 9 سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

Gas Leakage Web ad 2

سکیورٹی ذرائع کے مطابق زیارت، ہرنائی اور سوراب میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔ خفیہ اطلاع پر زیارت اور ہرنائی کے درمیان پہاڑی سلسلے میں بڑا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے کر کارروائی کی گئی۔ آپریشن میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ ان کے ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔

عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری، صارفین پر 41 ارب کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع سوراب میں فورسز نے دشت کٹائی اور حاجیکہ کے درمیان دہشتگردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا، جس کے بعد حاجیکہ گاؤں میں کامیاب آپریشن کرکے ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے ایمونیشن، میگزین، دستی بم، واکی ٹاکی، موٹرسائیکل اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور دیرپا امن کے قیام تک بلا تعطل کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.