Gas Leakage Web ad 1

صدر اور وزیراعظم کا قوم کی تعمیر میں اساتذہ کے اہم کردار کو خراج تحسین

0

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قوم کی تعمیر، کردار سازی اور معیار تعلیم بہتر بنانے میں اساتذہ کے اہم کردار کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر اپنے پیغامات میں صدر اور وزیراعظم نے آئندہ نسلوں کی تشکیل میں اساتذہ کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اساتذہ علم بانٹتے ہیں، تجسس کو پروان چڑھاتے ہیں اور طلبہ کی کردار سازی کرتے ہیں۔ وہ نوجوانوں میں معاشرے کے ذمہ دار اور مفید افراد بننے کے لیے ضروری مہارتوں اور اقدار کو فروغ دینے میں مدد دیتے ہیں۔
پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے بجائے آئینی اقدامات کے مجموعے پر غور
انہوں نے کہا کہ اس سال کا موضوع ’’اساتذہ کے ساتھ یکجہتی: پیشے کے تحفظ، اس کی حیثیت کے فروغ اور ہمارے مستقبل کی تشکیل کے ساٹھ سال‘‘ اساتذہ کی اہمیت کو تسلیم کرنے اور انہیں پیشہ ورانہ معاونت اور مواقع فراہم کرنے کی ضرورت کی جانب توجہ دلاتا ہے۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ تعلیمی ادارے اور اساتذہ کردار سازی میں اپنے اہم کردار کے ذریعے قومی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد رکھتے ہیں۔

وزیراعظم نے باصلاحیت اور ذہین طلبہ، خصوصاً معاشی طور پر کمزور پس منظر رکھنے والے طلبہ کو معیاری تعلیم تک رسائی فراہم کرنے کے لیے ملک بھر میں دانش اسکولوں کے قیام کو بھی اجاگر کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.