وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی 27 ستمبر کو ہونے والی لانگ مارچ کا مقصد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی نہیں بلکہ ان تک رسائی حاصل کرنا ہے، جبکہ رہائی آئین اور قانون کے مطابق ہوگی۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ خود لانگ مارچ کی قیادت کریں گے اور یہ صرف ایک دن کی سرگرمی نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پہنچنے کے بعد واپس نہیں جائیں گے۔
کوسٹا ریکا میں ‘کافی فرآگ’ نامی مینڈک کی نئی نسل دریافت
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مطابق لانگ مارچ کا اعلان پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے، جبکہ علیمہ خان بھی اس تحریک میں ان کے ساتھ ہوں گی۔
27 ستمبر کی تاریخ ڈیڑھ ماہ بعد رکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ موسم اور تیاری کے لیے مناسب وقت درکار تھا، اسی لیے لانگ مارچ کے لیے یہ تاریخ مقرر کی گئی ہے۔