Gas Leakage Web ad 1

کوسٹا ریکا میں ‘کافی فرآگ’ نامی مینڈک کی نئی نسل دریافت

0

کوسٹا ریکا کے لاس سانتوس خطے میں سائنس دانوں نے مینڈک کی ایک نئی نسل دریافت کی ہے، جسے سائنسی نام **Isthmohyla nacientes** دیا گیا ہے۔ اسے عام طور پر ’’کافی فراگ‘‘ (Coffee Frog) کہا جا رہا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

یہ چھوٹے جسامت کا سبز رنگ کا درختی مینڈک ہے جو زیادہ تر رات کے وقت سرگرم رہتا ہے۔ یہ وسطی بحرالکاہل کے علاقے میں خصوصاً تارازو، ڈوتا اور لیون کورٹس کے پہاڑی علاقوں میں پایا گیا ہے۔

نئی دریافت ہونے والی نسل کافی کے باغات اور ان سے ملحقہ چشموں اور ندی نالوں کے قریب رہتی ہے۔ نر مینڈک رات کے وقت مادہ کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے مخصوص آوازیں نکالتے ہیں، اس دوران ان کا شفاف حلق نمایاں طور پر پھول جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس دریافت کی خاص اہمیت یہ ہے کہ یہ مینڈک کوسٹا ریکا کی اہم کافی پیدا کرنے والی پٹی میں پایا گیا ہے۔ تاہم کافی کی کاشت میں استعمال ہونے والی کیڑے مار ادویات اور دیگر زرعی کیمیکلز اس نئی نسل کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، کیونکہ یہ مواد ان آبی ذخائر تک پہنچ سکتا ہے جہاں مینڈک کے بچے نشوونما پاتے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.