Gas Leakage Web ad 1

پاکستان بار کونسل کا اجلاس، نئے صوبوں کے قیام سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور

0

پاکستان بار کونسل نے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ہے اور اس معاملے پر آئینی طریقہ کار پر عمل درآمد پر زور دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ نئے صوبوں کا قیام صرف آئین، پارلیمانی عمل اور قومی اتفاق رائے کے تحت ہونا چاہیے۔

پاکستان بار کونسل نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ قومی مفاد میں نئے صوبوں کے معاملے سمیت دیگر اہم امور پر بامعنی مذاکرات کا آغاز کریں۔

بار کونسل نے نئے صوبوں کے معاملے پر قومی سیمینار منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس میں پارلیمانی سیاسی جماعتوں اور تمام صوبائی بار کونسلوں کے نمائندوں کو مدعو کیا جائے گا۔

قرارداد کے مطابق قومی سیمینار کا مقصد وفاق کو مضبوط بنانا، بہتر طرز حکمرانی کو فروغ دینا اور نئے صوبوں کے معاملے پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.