Gas Leakage Web ad 1

مون سون کے بعد خستہ حال عمارتوں کا سروے کرایا جائے، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت

0

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پنجاب بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

Gas Leakage Web ad 2

اجلاس میں وہاڑی، بورے والا، تاندلیانوالہ، جڑانوالہ، جلال پور جٹاں، سمبڑیال، مریدکے، کھڈیاں، کبیروالا، چک جھمرہ، بھلوال، اٹک، کمالیہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرہ، علی پور چٹھہ، چیچہ وطنی، ڈسکہ، لیہ، سلانوالی، وزیرآباد، بہاولنگر اور میلسی سمیت مختلف شہروں کے پی ڈی پی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا، جبکہ ساہیوال، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، ننکانہ، راولپنڈی اور سیالکوٹ کے منصوبوں پر بھی رپورٹس پیش کی گئیں۔
اسلام آباد سیف سٹی توسیعی منصوبہ 85 فیصد مکمل، 30 ستمبر تک تکمیل کا ہدف مقرر
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پی ڈی پی فیز ون کی کیس اسٹڈی تیار کرنے، سیوریج اور ڈرینیج منصوبوں پر امپیکٹ اسٹڈی رپورٹ پیش کرنے اور پروگرام سے متعلق عوامی فیڈ بیک مرتب کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ 29 شہروں میں زیرِ زمین اسٹوریج ٹینک مکمل طور پر فعال ہو چکے ہیں، جبکہ مزید 21 شہروں میں ان کی تعمیر کا کام جاری ہے۔

وزیراعلیٰ نے ڈی سی لاہور کیپٹن علی اعجاز اور ڈی سی گوجرانوالہ نوید احمد شیخ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔ باغبانپورہ سانحے کے دوران کیپٹن علی اعجاز آخری شہری کو ملبے سے نکالنے تک مسلسل 27 گھنٹے موقع پر موجود رہے، جبکہ گوجرانوالہ میں ریکارڈ بارش کے باوجود چھ گھنٹے سے بھی کم وقت میں نکاسی آب مکمل کرنا قابلِ تعریف قرار دیا گیا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ مختلف شہروں میں نئے سیوریج نظام کی بدولت نکاسی آب کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے مون سون کے دوران ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، واسا اور ستھرا پنجاب کے عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بارشوں کے دوران عوام کی سہولت کے لیے دن رات کام کرنے والے تمام افسران اور اہلکار مبارکباد کے مستحق ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.