Gas Leakage Web ad 1

ملائیشین وزیراعظم کا پاکستان پر دہشتگردی کا الزام ماننے سے صاف انکار

0

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے بھارت میں ایک انٹرویو کے دوران پاکستان پر ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہونے کا الزام تسلیم کرنے سے صاف انکار کر دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

برکس اجلاس کے سلسلے میں بھارت میں موجود انور ابراہیم سے بھارتی میڈیا کے میزبان نے پہلگام واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان پر ریاستی دہشتگردی کا الزام عائد کرنے کی کوشش کی، تاہم ملائیشین وزیراعظم نے اس دعوے کی تائید نہیں کی۔

انور ابراہیم نے کہا کہ بحیثیت وزیراعظم وہ ان حقائق کی بنیاد پر بات کر سکتے ہیں جو ریاستی اداروں کی جانب سے فراہم کیے گئے ہوں۔ ان کے مطابق ملائیشیا کے انٹیلی جنس اداروں نے کبھی ایسی کوئی رپورٹ پیش نہیں کی جس سے یہ ثابت ہو کہ پاکستان بھارت میں کسی ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہے۔

انٹرویو کے دوران ملائیشین وزیراعظم نے فلسطین پر اسرائیلی قبضے اور نہتے فلسطینی عوام پر جاری بمباری کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.