Gas Leakage Web ad 1

پاکستان میں اتحاد، تنظیم اور یقین محکم کے برعکس تقسیم کی بات ہو رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

0

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں اتحاد، تنظیم اور یقین محکم کے برعکس لوگ تقسیم کی بات کر رہے ہیں، فیصلے باہمی صلاح مشورے سے کیے جانے چاہئیں۔

Gas Leakage Web ad 2

مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کسی کو بولنے سے نہیں روک سکتے، سب اپنی رائے دیں، لیکن اس وقت سب آئینی ماہر بن گئے ہیں۔ ایڈمنسٹریٹو یونٹ کی نئی اصطلاح سامنے آگئی ہے۔ بزنس فورمز 6،6 گھنٹے مباحثے کرتے ہیں اور چینل چلاتے ہیں، لیکن اہمیت ان لوگوں کی ہے جو اپنی رائے کا اظہار اسمبلی کے ذریعے کرتے ہیں۔
ایس آئی ایف سی کی ون ونڈو سہولت کاری، معاشی مواقع اور کاروباری ترقی کے نئے دور کا آغاز
انہوں نے کہا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ صوبائی اسمبلی قومی اسمبلی کے قانون کو مسترد کردے، تاہم ہم نے بتادیا ہے کہ دو تہائی اکثریت سے زیادہ لوگوں نے صوبے کی تقسیم کو مسترد کردیا ہے۔ اگر باقی صوبے تقسیم چاہتے ہیں تو اس کا فیصلہ ان کی اسمبلی کرے گی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ تقریباً سوا ماہ قبل کہا گیا تھا کہ سسٹم تباہ ہوچکا ہے، بعد میں دیکھا تو سب تالیاں بھی بجا رہے تھے۔ سب سے زیادہ مراعات یافتہ سسٹم ہی کولیپس کی بات کر رہا ہے۔ ہم آئین پر عمل کرنے کے پابند ہیں، لیکن ملک میں دو نظام نہیں ہوں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ مسائل موجود ہیں اور اس صوبے اور شہر کو مزید بہتر کرنا ہے۔ سوال یہ ہے کہ ہم کچھ کر رہے ہیں یا نہیں، اس کا جواب عوام دیتے ہیں اور 20 سال سے صوبہ پہلے سے زیادہ ووٹوں کے ساتھ نشستیں لے کر حکومت بنا رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.