Gas Leakage Web ad 1

لاہور ہائیکورٹ نے تمام میڈیکل کالجز کو افغان طلبا کو نکالنے سے روک دیا

0

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے تمام میڈیکل کالجز کو افغان طلبا کے اخراج اور پیپرز منسوخ کرنے سے روک دیا۔ جسٹس خالد اسحاق نے ریمارکس دیے کہ طلبا کو تعلیم مکمل کرنے کے بعد واپس بھیجا جائے۔

Gas Leakage Web ad 2

افغان میڈیکل طلبا کو کالجز سے نکالنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ جسٹس خالد اسحاق نے 30 سے زائد افغان طلبا کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے پنجاب کے تمام میڈیکل کالجز کو افغان طلبا کو نکالنے سے روک دیا۔
ایس آئی ایف سی کی ون ونڈو سہولت کاری، معاشی مواقع اور کاروباری ترقی کے نئے دور کا آغاز
وکیل پی ایم ڈی سی نے عدالت کو بتایا کہ افغان طلبا کے پاس درست ویزے موجود نہیں۔ جسٹس خالد اسحاق نے استفسار کیا کہ داخلہ دیتے وقت ایجوکیشن ویزا کیسے دیا گیا تھا؟ 4،4 سال ان کی زندگی کے ضائع کردیئے، اب واپس بھیج رہے ہیں۔ پی ایم ڈی سی کو شاہی حکم آیا، جس کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

وکیل پی ایم ڈی سی نے کہا کہ پوری دنیا کا اصول ہے کہ درست ویزا نہ ہو تو آپ رہ نہیں سکتے۔ جسٹس خالد اسحاق نے کہا کہ آپ ان کو میڈیکل کی تعلیم مکمل ہونے کے بعد بھیج دیں۔

وکیل نے بتایا کہ سر، یہ ریاستی سکیورٹی کا مسئلہ ہے۔ جسٹس خالد اسحاق نے کہا کہ کوئی ریاستی سکیورٹی کا معاملہ نہیں ہے، کوئی میڈیکل کالج کسی طالب علم کو نہ نکالے گا اور نہ ہی ان کا پیپر کینسل کرے گا۔

عدالت نے درخواست پر کارروائی آئندہ جمعے تک ملتوی کردی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.