خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دکانوں اور دیگر عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ تاہم ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں نے مختلف علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔
حکام کے مطابق صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔