(سٹاف رپورٹر/نیوز ڈیسک)
مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مذاکرات کے لیے آج اسپیکر قومی اسمبلی کے دفتر میں ملاقات کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔
یہ پیش رفت جیو نیوز کے پروگرام **”کیپٹل ٹاک”** میں سامنے آئی، جہاں وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دی۔
پی ٹی آئی رہنما شفقت عباس اعوان نے فوری طور پر اس دعوت کو قبول کرتے ہوئے پروگرام کے میزبان حامد میر کو اس معاملے پر گواہ بھی بنایا۔
بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ وہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے رابطہ کرکے تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کا عمل شروع کرنے کی درخواست کریں گے۔
دوسری جانب شفقت عباس اعوان نے کہا کہ وہ محمود خان اچکزئی، راجا ناصر عباس اور تحریک انصاف کی سینئر قیادت کے ہمراہ مذاکرات کے لیے اسپیکر آفس یا کمیٹی روم نمبر 5 میں پہنچ جائیں گے، جہاں بھی ملاقات کا فیصلہ کیا جائے گا۔