Gas Leakage Web ad 1

پاکستان کی سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت، مکمل یکجہتی اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ

0

### وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حملوں کی مذمت کر دی، پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے خلاف کیے گئے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں مملکت کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں خطے کے امن اور استحکام کو مزید متاثر کر سکتی ہیں۔ انہوں نے مشکل وقت میں سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مملکت کی سلامتی کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام، سلامتی اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے تمام مثبت اور مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب کے ابہا ایئرپورٹ کو حوثی باغیوں کی جانب سے میزائل حملوں کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی فضائی دفاعی نظام نے حملہ ناکام بناتے ہوئے فائر کیے گئے بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیے۔

سعودی اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے حوالے سے بتایا گیا کہ حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے جنوبی علاقے کی طرف میزائل داغے گئے، تاہم دفاعی نظام نے انہیں ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی ناکارہ بنا دیا۔

رپورٹس کے مطابق حوثی باغیوں نے اس کارروائی کو یمن میں صنعا ایئرپورٹ پر ہونے والے مبینہ فضائی حملوں کا ردعمل قرار دیتے ہوئے مزید کارروائیوں کی دھمکی دی تھی۔

دوسری جانب امریکی میڈیا ادارے ’ایکسیوس‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مبینہ طور پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی کے لیے امریکی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے، تاہم وائٹ ہاؤس یا سعودی حکام کی جانب سے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی گئی۔

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مشرق وسطیٰ اور یمن کی صورتحال سے متعلق ہنگامی اجلاس میں بھی سعودی عرب پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت کی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.