Gas Leakage Web ad 1

پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اورگورننگ باڈی میں اختلافات، آزاد کشمیر انتخابات بائیکاٹ پر پی ٹی آئی تاحال فیصلہ نہ کرسکی

0

(سٹاف رپورٹر/نیوز ڈیسک)آزاد کشمیر انتخابات: بائیکاٹ پر پی ٹی آئی میں اختلافات برقرار، حتمی فیصلہ نہ ہو سکا

Gas Leakage Web ad 2

آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے بائیکاٹ کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) تاحال کسی حتمی فیصلے پر نہیں پہنچ سکی، جبکہ پارٹی کی سیاسی کمیٹی اور آزاد کشمیر گورننگ باڈی کے درمیان اختلافات برقرار ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ سات روز بعد ہونے والے نظرثانی اجلاس سے مشروط کیا تھا، تاہم 9 جولائی کو یہ مدت مکمل ہونے کے باوجود تاحال ایسا کوئی اجلاس طلب نہیں کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر گورننگ باڈی نے انتخابات میں حصہ لینے کی حمایت کی تھی، لیکن اس کے باوجود سیاسی کمیٹی کی جانب سے بائیکاٹ کا اعلان سامنے آیا، جس سے پارٹی کے اندر مختلف آراء نمایاں ہوئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی گورننگ باڈی نے 9 جولائی کو ہونے والے اجلاس میں کثرت رائے سے انتخابات میں حصہ لینے کی سفارش کی تھی۔

پارٹی کے بائیکاٹ کے فیصلے سے پیدا ہونے والے ابہام کے باعث پانچ ٹکٹ ہولڈرز اور امیدوار پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی سطح پر اپوزیشن قیادت نے بھی پی ٹی آئی کو مشورہ دیا تھا کہ انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ جلد بازی میں نہ کیا جائے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر قیوم نیازی کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات غیر جانبدار اور پُرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے سازگار نہیں ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.