Gas Leakage Web ad 1

شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے کا جلوس آج تہران سے قُم روانہ ہوگا

0

ایرانی حکام کے مطابق سابق ایرانی رہبرِ اعلیٰ علی خامنہ ای کے جسدِ خاکی کو آج تہران میں جنازے کے جلوس کے بعد قم منتقل کیا جائے گا۔ اس کے بعد جسدِ خاکی کو پڑوسی ملک عراق کے مقدس شہروں نجف اور کربلا بھی لے جایا جائے گا تاکہ لاکھوں افراد آخری دیدار کر سکیں۔

Gas Leakage Web ad 2

ان تمام مراحل کے بعد 9 جولائی کو ان کے آبائی شہر مشہد میں امام رضا کا مزار کے احاطے میں تدفین کی جائے گی۔

اسلام آباد: خاتون کو بچاتے ہوئے شہید ہونے والے پاک فضائیہ کےافسر کے قاتل کو پولیس نےگرفتار کرلیا

اتوار کو تہران کے بڑے مذہبی مرکز امام خمینی مصلیٰ میں سابق سپریم لیڈر، ان کی صاحبزادی بشریٰ خامنہ ای، داماد مصباح الہدیٰ باقری، بہو زہرا حداد عادل اور نواسی زہرا محمدی کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔

نمازِ جنازہ معروف مذہبی شخصیت آیت اللہ جعفر سبحانی نے تین مراحل میں پڑھائی۔

جنازے میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان، پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی فوج کی اعلیٰ قیادت سمیت ملک کی سیاسی اور عسکری شخصیات نے شرکت کی۔

شہید رہنما کے تین بیٹے میثم، مسعود اور مصطفیٰ خامنہ ای پہلی صف میں موجود تھے، تاہم ایران کے موجودہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سکیورٹی خدشات کے باعث جنازے میں شریک نہیں ہو سکے۔

جنازے کے موقع پر تہران میں لاکھوں سوگوار موجود تھے اور فضا غم و غصے سے بھرپور دکھائی دی۔ مختلف رپورٹس کے مطابق تقریب میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

رپورٹس کے مطابق نمازِ جنازہ کے بعد بعض منتظمین نے مجمع سے سابق رہبرِ اعلیٰ اور ان کے خاندان کے خون کا بدلہ لینے کی اپیل کی، جس پر شرکاء نے شدید نعرے بازی کی۔

عراق میں ایران کے ثقافتی سفیر غلام رضا اباذری کے مطابق علی خامنہ ای کا جسدِ خاکی 7 جولائی کی شام نجف پہنچے گا، جبکہ 8 جولائی کو نجف اور کربلا میں بڑے جلوس نکالے جائیں گے۔

ایران میں اس وقت سات روزہ سرکاری سوگ جاری ہے اور دور دراز سے آنے والے زائرین کی رہائش کے لیے ہزاروں اسکول کھول دیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق 9 جولائی کو مشہد میں ہونے والی تدفین میں بھی بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.