Gas Leakage Web ad 1

وزیراعظم کی آفر کو مانا جائے، ہم ہرطرح کی بات کرنےکو تیار ہیں: رانا ثنا اللہ کی اپوزیشن کو پیشکش

0

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ سیاسی مسائل کا حل جمہوری طریقے سے مذاکرات اور بات چیت میں ہے، اسی لیے وزیراعظم شہباز شریف نے ’’میثاقِ استحکام پاکستان‘‘ کی پیشکش کی تھی جو اب بھی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر قسم کے سیاسی مکالمے کے لیے تیار ہے اور اپوزیشن کو وزیراعظم کی پیشکش پر مثبت جواب دینا چاہیے۔

Gas Leakage Web ad 2

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے بتایا کہ سیاسی ڈائیلاگ کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف نے آگاہ کیا ہے کہ جماعت کے اندر اس معاملے پر مشاورت جاری ہے، جبکہ اپوزیشن کی جانب سے بھی کہا گیا ہے کہ باہمی مشاورت مکمل ہونے کے بعد حکومت کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا جائے گا۔

او جی ڈی سی نے قادرپور گیس فیلڈ میں اپنی آپریٹنگ پوزیشن مزید مستحکم کر لی: ترجمان او جی ڈی سی

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی جانب سے ادا کیے گئے کردار پر اپوزیشن نے بھی تعاون کیا اور حکومت آج بھی اپوزیشن کو سیاسی مشاورت کی دعوت دے رہی ہے تاکہ قومی مسائل کا مشترکہ حل تلاش کیا جا سکے۔

رانا ثنااللہ نے بتایا کہ فاٹا اور پاٹا سے متعلق معاملات پر اپوزیشن نے وزیراعظم سے رابطہ کیا تھا، جس کے بعد وزیراعظم کی ہدایت پر آج ایک وفد نے متعلقہ فریقین کے ساتھ اجلاس کیا۔ ان کے مطابق وزیر خزانہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے ٹیکس سے متعلق مسائل حل کرنے کی کوشش کی جائے گی، جبکہ ختم ہونے والی ٹیکس چھوٹ کو برقرار رکھنے یا اس میں توسیع کے لیے بھی آئی ایم ایف سے بات چیت کی جائے گی۔

مولانا فضل الرحمان کے تحفظات کے حوالے سے رانا ثنااللہ نے کہا کہ جہاں بھی انہیں خدشات یا گلے شکوے ہیں، حکومت انہیں دور کرنے کی کوشش کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے، تاہم یہ معاملہ عدالتوں میں زیرِ سماعت ہے اور اس بارے میں فیصلہ صرف عدالت ہی کر سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے بہترین اور اعلیٰ ماہرین کی خدمات دستیاب ہیں اور ان کی دیکھ بھال کا مناسب انتظام موجود ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.