Gas Leakage Web ad 1

بجٹ میں پیٹرولیم شعبے کیلئے سبسڈی ختم کرنے کی تجویز

0

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے مختلف شعبوں کے لیے سبسڈی کے حجم میں ردوبدل کی تجویز دی ہے۔ پاور سیکٹر کے لیے مجموعی سبسڈی 830 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جو رواں سال کے 893 ارب روپے کے مقابلے میں کم ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

حکومت کا خواتین کی صحت اورحفظانِ صحت سے متعلق اہم اشیاء پر ٹیکس مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان

سبسڈی میں گردشی قرضے پر قابو پانے کے لیے 252 ارب روپے اور انٹر ڈسکوز ٹیرف ڈیفرینشل کے لیے 248 ارب روپے رکھنے کی تجویز شامل ہے۔ کے الیکٹرک کے لیے سبسڈی بڑھا کر 163 ارب روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ آزاد کشمیر کے لیے 81 ارب اور خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کے لیے 34 ارب روپے مختص ہوں گے۔

دیگر شعبوں میں بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویلوں کے لیے 3 ارب روپے، انرجی ریوالونگ فنڈ کے لیے 48 ارب روپے، پاسکو کے لیے 19 ارب روپے اور یوریا کھاد کی سبسڈی کے لیے 5.8 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ الیکٹرک وہیکل اسکیم کے لیے 8 ارب روپے اور یوٹیلٹی اسٹورز کے بقایاجات کے لیے 23.2 ارب روپے مختص کرنے کی بات بھی شامل ہے۔

دستاویزات کے مطابق پیٹرولیم سیکٹر کی سبسڈی ختم کرنے اور آئی پی پیز کو براہ راست ادائیگی کا نظام بھی ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.