Gas Leakage Web ad 1

بجٹ 27-2026: حکومت کا امپورٹ کی جانیوالی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنےکا فیصلہ

0

آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں حکومت نے آٹو موبائل سیکٹر سے متعلق ٹیکس پالیسی میں اہم تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں، جن کے تحت درآمدی گاڑیوں اور بڑی انجن کی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) عائد کرنے اور بعض صورتوں میں اس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

جائیداد خرید و فروخت پر بڑا ریلیف، فائلرز کیلئے ود ہولڈنگ ٹیکس میں نمایاں کمی

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران بتایا کہ 2 ہزار سے 3 ہزار سی سی تک کی درآمدی ایس یو ویز پر بھی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لاگو ہوگی۔ اس کے علاوہ 3 ہزار سی سی سے بڑی گاڑیوں پر پہلے سے موجود ڈیوٹی میں اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ لگژری گاڑیوں کی درآمد کو ریگولیٹ کیا جا سکے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت والی الیکٹرک گاڑیوں پر بھی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ تاہم حکومت نے واضح کیا ہے کہ الیکٹرک موٹرسائیکل، رکشوں اور بسوں پر موجودہ رعایتی نظام برقرار رہے گا تاکہ ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دیا جا سکے۔

اسی طرح درآمدی الیکٹرک ٹرکوں پر ایک فیصد سیلز ٹیکس کی رعایت دینے کی تجویز بھی شامل ہے۔ دوسری جانب ایک ریلیف اقدام کے تحت بیرون ملک بزنس کلاس سفر پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے۔

حکومت کے مطابق یہ اقدامات ریونیو میں اضافے، لگژری امپورٹس کی حوصلہ شکنی اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے کیے گئے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.