Gas Leakage Web ad 1

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 4 خوارج جہنم واصل

0

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی حمایت یافتہ دو خوارج ہلاک کر دیے گئے۔

Gas Leakage Web ad 2

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع مہمند میں ایک اور کارروائی کے دوران مزید دو خوارج مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے افراد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

اٹھارہویں ترمیم کے تحت گلگت بلتستان کو مزید حقوق دلوانا ہدف ہے: بلاول بھٹو

بیان میں کہا گیا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ وژن ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت دہشت گردی کے خلاف اپنی کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔ بیان میں کہا گیا کہ ملک سے بیرونی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

وفاقی وزیرِ داخلہ Mohsin Naqvi نے خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہا۔

انہوں نے چار دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر فورسز خراجِ تحسین کی مستحق ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قوم کے بہادر سپوت دہشت گردی کے خلاف جرات اور عزم کے ساتھ برسرِ پیکار ہیں اور پوری قوم کو اپنے سکیورٹی اہلکاروں پر فخر ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.