Gas Leakage Web ad 1

ٹاٹ کلچر کا خاتمہ، ہر سکول کو ڈیسک فراہم کرنے کا فیصلہ: سرفراز بگٹی

0

میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں تعلیم، صحت اور امن و امان کے شعبوں میں اہم اصلاحاتی اقدامات کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ان تینوں شعبوں کی بہتری کے لیے جامع اصلاحاتی ایجنڈے پر اتفاق کیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

اجلاس میں صوبے میں شرح خواندگی بڑھانے کے لیے 900 اسکولوں میں ڈبل شفٹ تدریسی نظام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ این سی ایچ ڈی کے اساتذہ کی کئی سالوں سے فکسڈ تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

شرجیل میمن کی محسن نقوی سے ملاقات، وفاق اور سندھ تعاون پر اتفاق

فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان کے سرکاری اسکولوں میں منظور شدہ یکساں ریڈنگ اور رائٹنگ مواد متعارف کرایا جائے گا، جبکہ آئندہ سال تک صوبے کے 3 ہزار سنگل روم اسکولوں میں اضافی کمروں کی تعمیر بھی کی جائے گی۔ چیف سیکرٹری بلوچستان نے اس حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی۔

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اجلاس میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بدل چکی ہے مگر افسوس کہ بلوچستان میں اب بھی بچے ٹاٹ پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب کوئی بچہ ٹاٹ پر نہیں بیٹھے گا اور ہر اسکول میں ہر طالبعلم کو ڈیسک فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ وہ خود دور دراز علاقوں کے اسکولوں کا دورہ کریں گے اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہاڑی اور دور افتادہ علاقوں میں اچانک معائنہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مقررہ مدت کے بعد اگر کوئی بچہ ٹاٹ پر بیٹھا پایا گیا تو متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بچوں میں خود اعتمادی اور عزت نفس پیدا کرنا وقت کی ضرورت ہے اور حکومت اس مقصد کے لیے عملی اقدامات کرے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.