انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دو بڑی کارروائیوں میں 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 1 کروڑ 73 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 231.2 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔
ناراض پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کا اجلاس، اسد قیصر کی سربراہی میں قائم کمیٹی سے ملاقات سے انکار
پہلی کارروائی کوئٹہ کے علاقے غزہ بند روڈ، ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے قریب کی گئی، جہاں ایک گاڑی سے 230 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔
دوسری کارروائی اٹک میں اقبال شہید ٹول پلازہ کے قریب عمل میں لائی گئی جہاں ایک مسافر کے قبضے سے 1.2 کلوگرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
اے این ایف حکام کے مطابق کارروائیوں کے بعد انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔