Gas Leakage Web ad 1

پاکستان کا بنگلادیشی طلبہ کو 500 اسکالرشپس فراہم کرنے کا اعلان

0

پاکستان نے آئندہ پانچ برسوں کے دوران بنگلادیشی طلبہ کو 500 اسکالرشپس دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اگست 2025 میں اپنے دورہ بنگلادیش کے موقع پر پاکستان بنگلادیش نالج کوریڈور کے آغاز کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت پاکستان اگلے 5 سالوں میں بنگلادیشی طلبہ کو 500 اسکالرشپس فراہم کرے گا۔

پاک چین برادرانہ تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر قومی اسمبلی میں قرارداد منظور

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تعلیمی معاہدہ بھی طے پا گیا ہے، جس کے تحت 500 بنگلادیشی طلبہ کو اسکالرشپس دی جائیں گی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان بنگلادیش نالج کوریڈور کا دوسرا مرحلہ 10 مئی 2026 کو ڈھاکہ میں شروع کیا گیا، جبکہ بنگلادیشی وفد اس پروگرام کے تحت 3 ہفتوں کے لیے پاکستان میں موجود ہے۔

اس کے علاوہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور بنگلادیش کے تعلقات میں ہونے والی مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار بھی کیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.