Gas Leakage Web ad 1

اماراتی نیوکلیئر پلانٹ پر حملہ خطرناک، جوہری تنصیبات کو نشانہ نہ بنایا جائے: دفتر خارجہ

0

دفتر خارجہ کے مطابق جوہری تنصیبات کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا بین الاقوامی قانون، بین الاقوامی انسانی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے قوانین و قراردادوں میں درج جوہری تحفظ اور سلامتی کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

حافظ نعیم الرحمان کا پٹرولیم لیوی کیخلاف وفاقی آئینی عدالت سے رجوع

بیان میں کہا گیا ہے کہ جوہری تنصیبات کو کسی بھی حالت میں نشانہ نہیں بنایا جانا چاہئے، اس قسم کی غیر ذمہ دارانہ کارروائیاں انسانی جانوں، ماحولیات اور علاقائی و عالمی امن و سلامتی کے لیے تباہ کن اور ناقابلِ تلافی نتائج کا باعث بن سکتی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ شہری جوہری انفراسٹرکچر کے تحفظ اور اس کی حرمت کو بین الاقوامی سطح پر ایک مسلمہ اصول کی حیثیت حاصل ہے، جسے ہر صورت برقرار رکھا جانا چاہئے۔

دفتر خارجہ پاکستان نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں، بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہوں۔

بیان میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کے مطابق مذاکرات اور سفارتکاری ہی خطے میں دیرپا امن، استحکام اور کشیدگی میں کمی کا واحد قابلِ عمل راستہ ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.