اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے اپنے بیان میں خبردار کیا ہے کہ قومی معیشت ممکنہ طور پر ’’معاشی سست روی‘‘ (stagflation) کی جانب بڑھ رہی ہے، جس کے نتیجے میں جی ڈی پی کی شرح نمو میں کمی جبکہ مہنگائی بلند سطح پر برقرار رہنے کا خدشہ ہے۔
امریکی فوج نے ایک اور جہاز کو ایرانی بندرگاہ کی طرف جانے سے روک دیا
اس صورتحال کے باعث سست معاشی ترقی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کا دباؤ پیدا ہو سکتا ہے، جس کے نتیجے میں غربت اور بے روزگاری میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
حقیقی معیشت کی کارکردگی کے حوالے سے مانیٹری پالیسی بیان میں کہا گیا کہ موجودہ مالی سال کے پہلے نصف، یعنی جولائی سے دسمبر تک، مجموعی حقیقی جی ڈی پی کی شرح نمو 3.8 فیصد ریکارڈ کی گئی۔