زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پشاور، سوات، بونیر، چترال، نوشہرہ اور صوابی سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس کے علاوہ بٹگرام، مانسہرہ، ہری پور اور ایبٹ آباد میں بھی زلزلے کے باعث در و دیوار لرز اٹھے۔
اسلام آباد کی اصل حالت میں بحالی اور تجاوزات کا خاتمہ ترجیح ہے: محسن نقوی
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں تھا۔ زلزلہ 170 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔
زلزلے کے جھٹکوں کے باعث خوفزدہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔