مصطفیٰ کمال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بنیادی صحت کے نظام کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، جبکہ صحت کے شعبے میں عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام جاری ہے۔ ان کے مطابق ہیلتھ کیئر کا بنیادی مقصد عوام کو بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہے۔
وفاقی وزیر نے تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کو صحت کے نظام پر ایک بڑا بوجھ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آبادی میں اضافہ قابو میں لانا ناگزیر ہو چکا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث ہسپتالوں میں مریضوں کا رش مسلسل بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، متوازن غذا استعمال کریں اور صحت مند طرزِ زندگی اپنائیں تاکہ بیماریوں سے بچا جا سکے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ: اسلامی نظریاتی کونسل کے رائے دہی اختیارات پر فیصلہ محفوظ
وفاقی وزیر صحت نے ملکی قیادت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم، فیلڈ مارشل اور نائب وزیر اعظم کی کاوشوں کے باعث پاکستان عالمی سطح پر توجہ حاصل کر رہا ہے۔ ان کے مطابق آج دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے اور ملک مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر امن کے قیام میں بھی کردار ادا کیا ہے اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے اہم خدمات انجام دی ہیں۔