Gas Leakage Web ad 1

اسلام آباد کی اصل حالت میں بحالی اور تجاوزات کا خاتمہ ترجیح ہے: محسن نقوی

0

وفاقی دارالحکومت میں تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری ہے، اور اس دوران میریٹ اور ایوب چوک کے قریب گرین بیلٹ پر قائم ایف سی کا کیمپ آفس بھی مسمار کر دیا گیا۔ یہ کارروائی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی نگرانی میں کی گئی۔

Gas Leakage Web ad 2

پختونخوا کے صحافیوں کو بلاسود قرض فراہمی کیلئے سکیم تیار کرنے کی ہدایت

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی، اور غیر قانونی تعمیرات و قبضوں کو کسی دباؤ کے بغیر ختم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف سی کے کیمپ آفس کے لیے متبادل اور قانونی جگہ فراہم کی جائے گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، اور کسی بھی سرکاری یا نجی ادارے کو سرکاری اراضی پر غیر قانونی تعمیرات یا قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.