پاکستان علما کونسل کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی کو وسطیٰ لندن میں آئی ایس ایف کے گروپ نے گھیر لیااس گروپ نے تقریباً 10 منٹ تک طاہر اشرفی کا پیچھا کیا اورسخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گروپ کی جانب سے سوال پر مولانا طاہر اشرفی نے کہاکہ عمران خان کٹھ پتلی کیوں بنا۔
آئی ایس ایف ورکر کاکہناتھا کہ کٹھ پتلی تو آپ بھی ہیں، اس پر چیئرمین پاکستان علما کونسل نے کہاکہ ہم تو کٹھ پتلی نہیں ہیں،جرأت سے اپنا موقف بیان کرتے ہیں۔اس پرآئی ایس ایف ورکر کہا کہ آپ میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ غلط کو غلط بولیں۔
مولانا طاہر اشرفی نے فیلڈ مارشل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ تو پوری امت کا لیڈر ہے،اللہ نے اسے لیڈر بنا دیا ہے،تم کون ہو یا میں کون،چیئرمین پاکستان علما کونسل نے کہاکہ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو حق پر سمجھتا ہوں،میں جنرل (ر)باجوہ کو حق پر سمجھتا تھا،انہوں نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر عالم اسلام کا تاج ہیں ،وہ عالم اسلام کا جرنیل ہے،پوری امت کو اس پر فخر ہے۔