وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ گورننس کی بہتری اور کرپشن کا خاتمہ آئی ایم ایف کا نہیں بلکہ حکومت پاکستان کا اپنا ایجنڈا ہے، اور بدعنوانی کے خاتمے کا مشن حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے گورننس سسٹم اور بدعنوانی سے متعلق تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس سلسلے میں سیاستدانوں اور اعلیٰ حکام کی مالی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔
بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، 4 نئے کھلاڑی ٹیم میں شامل
صحافی کے سوال پر کہ کیا بدعنوانی آئی ایم ایف پروگرام پر اثر انداز ہو سکتی ہے، وزیر خزانہ نے کہا کہ کرپشن اور بیڈ گورننس کے خاتمے کے لیے ایکشن پلان جاری کر دیا گیا ہے، جبکہ گورننس کے نظام میں بہتری کے لیے متعدد کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔
واشنگٹن میں گفتگو کے دوران جب وزارت خزانہ کی جانب سے وفاقی اسپتالوں کے فنڈز میں کٹوتی سے متعلق سوال کیا گیا تو وزیر خزانہ نے کہا کہ انہیں اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ توانائی بحران کے حل کے لیے سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے استعمال پر وزارت توانائی غور کرے گی۔