پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے، جبکہ چار نئے کھلاڑیوں کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز، کراچی سے پہلی پرواز 16 عازمین کو لیکر روانہ
اسکواڈ میں شامل پانچ کھلاڑی اس وقت لاہور میں جاری این سی اے ریڈ بال کیمپ میں شریک ہیں۔ قومی ٹیسٹ اسکواڈ 27 اپریل کو کراچی میں کیمپ جوائن کرے گا، جبکہ پاکستان سپر لیگ میں شریک کھلاڑی اپنی ٹیموں کے میچز مکمل ہونے کے بعد کیمپ کا حصہ بنیں گے۔
قومی ٹیم کا کیمپ یکم مئی کو ختم ہوگا اور ٹیم 2 مئی کو بنگلادیش کے لیے روانہ ہوگی۔
سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد کو بنگلادیش کے دورے کے لیے ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹرز اسد شفیق اور عمر گل بالترتیب بیٹنگ اور بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
قومی اسکواڈ میں شان مسعود (کپتان)، عبداللہ فضل، عماد بٹ، اذان اویس، بابر اعظم، حسن علی، امام الحق اور خرم شہزاد شامل ہیں۔
دیگر کھلاڑیوں میں محمد عباس، محمد رضوان، محمد غازی غوری، نعمان علی، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل اور شاہین شاہ آفریدی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔