Gas Leakage Web ad 1

ایران کسی بھی طرح ہم سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے، امریکی صدر

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ اپنے اختتام کے قریب پہنچ رہی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی میڈیا فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے جنگ بندی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ایران کسی بھی صورت میں امریکہ کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے، اور صورتحال اس مرحلے کے قریب ہے جہاں جنگ جلد ختم ہو سکتی ہے۔

سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر اگلے ہفتے تک مل جائیں گے: وزیر خزانہ

امریکی صدر نے ایک بار پھر اس مؤقف کو دہرایا کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ مداخلت نہ کرتے تو اس وقت ایران کے پاس جوہری ہتھیار موجود ہوتے، اور ایران کے ایٹمی طاقت بننے سے عالمی توازن متاثر ہوتا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی نائب صدر نے یونیورسٹی آف جارجیا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ صدر ٹرمپ کسی چھوٹی ڈیل کے خواہاں نہیں، بلکہ وہ ایسا معاہدہ چاہتے ہیں جو امریکہ اور دنیا کے لیے مفید ہو۔ ان کے مطابق اس معاہدے کے تحت ایرانی عوام کو عالمی معیشت کا حصہ بنایا جا سکے گا، اور اگر ایران معمول کے مطابق رویہ اختیار کرتا ہے تو امریکہ بھی اس کے ساتھ ایک نارمل معاشی ملک جیسا سلوک کرے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.