Gas Leakage Web ad 1

سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی والدہ کی نماز جنازہ ادا، اعلیٰ شخصیات کی شرکت

0

نماز جنازہ ڈونگی گراؤنڈ سمن آباد میں محمد علامہ طاہر نے پڑھائی، جس میں میاں اسلم اقبال کے بھائی میاں امجد اقبال، چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود، وفاقی وزیر عون چودھری، ایم این اے حافظ نعمان، رکن پنجاب اسمبلی فرخ جاوید، میاں اعجاز شفیع اور سابق صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر طاہر علی جاوید نے شرکت کی۔

Gas Leakage Web ad 2

سندھ میں بارشوں کی پیشگوئی: متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا ہے، شرجیل میمن

اسی طرح سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ، ایم پی ایز شیخ امتیاز، عمار ڈوگر، ظہیر عباس کھوکھر، بریگیڈیئر مشتاق، علی امتیاز اور علی اکبر بھی جنازے میں شریک ہوئے۔

پی ٹی آئی کے مذہبی امور ونگ سے مولانا اصغر عارف چشتی، این اے 129 کے ٹکٹ ہولڈر ارسلان چودھری، پی ٹی آئی رہنما علی اعجاز بٹر، رضوان گورایا، شبیر گجر، غلام محی الدین دیوان، سینئر صحافی سلمان غنی، صدر صحافی جنید سلیم، سینئر صحافی ہارون رفیق، مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ احمد حسان اور تاجر رہنما شاہد کمبوہ نے بھی شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد شرکا نے میاں اسلم اقبال کے بھائی امجد اقبال سے تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.