Gas Leakage Web ad 1

آئی ایم ایف کو بجلی مہنگی کرنے کی یقین دہانی، بجٹ سبسڈی 830 ارب تک محدود رکھنے کا فیصلہ

0

اسلام آباد: حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو یقین دہانی کرائی ہے کہ بجلی مہنگی کرنے کے ساتھ بجٹ میں سبسڈی 830 ارب روپے تک محدود رکھی جائے گی۔

Gas Leakage Web ad 2

نیتن یاہو نے کلنٹن، اوباما، بش اور بائیڈن سے ایران پر بڑے حملے کی درخواستیں کیں: سابق وائٹ ہاؤس چیف

تفصیلات کے مطابق آئندہ بجٹ میں سبسڈی کو 830 ارب روپے تک محدود رکھنے کے عزم کے ساتھ پاکستان نے آئی ایم ایف کو یقین دلایا ہے کہ حالیہ خلیجی جنگ اور اس کے نتیجے میں عالمی توانائی کی منڈی پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنے کے لیے بجلی کے ٹیرف میں بروقت اضافہ کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف کے ساتھ 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت کے تحت طے پانے والے ڈھانچہ جاتی معیار کے مطابق نیا بنیادی ٹیرف 15 جنوری 2027 سے نافذ العمل ہوگا۔

اسی دوران آئسکو، گیپکو اور فیسکو سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہو گئی ہے اور اب اس کے 2027 کے اوائل تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.