Gas Leakage Web ad 1

بھارت نے پنگا لیا تو پاک فوج پہلے سے زیادہ ذلت آمیز پھینٹی لگائے گی، وزیرِ دفاع

0

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے کوئی پنگا لیا تو پاک فوج اسے پہلے سے زیادہ ذلت آمیز پھینٹی دے گی۔

Gas Leakage Web ad 2

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیانات پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔

ٹرمپ نے امریکی اٹارنی جنرل پام بونڈی کو برطرف کردیا

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان سے پانچ سے چھ گنا بڑا ملک ہے اور اس کے وسائل بھی بے شمار ہیں، تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ آج بھی کروڑوں بھارتی فٹ پاتھ پر بھوکے سونے پر مجبور ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ راج ناتھ سنگھ دنیا کو یہ باور کروانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ بھی اہم ہیں، جبکہ پاکستان اس وقت الحمدللہ پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور بھارت کو کسی طرح کے مقابلے کے لیے تیار نہیں پایا جاتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ راج ناتھ جی کو چاہیے کہ وہ اپنے بیانات دیتے وقت اپنی اوقات کا لحاظ کریں۔ وزیر دفاع نے خبردار کیا کہ اگر کوئی پنگا لیا گیا تو اللہ کے فضل سے پاکستان کی افواج بھارت کو پہلے سے زیادہ ذلت آمیز پھینٹی دے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.