Gas Leakage Web ad 1

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے سندھ کے ماہی گیروں کی زندگی شدید متاثر

0

حکومت کی جانب سے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے نے سندھ کے ماہی گیروں کی زندگیوں کو شدید متاثر کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

کوسٹل میڈیا سینٹر کے ابراہیم حیدری نے جاری بیان میں کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے ماہی گیروں کے روزگار کو شدید بحران میں ڈال دیا ہے۔ سمندر میں شکار کے لیے استعمال ہونے والی کشتیوں کا زیادہ تر انحصار ڈیزل پر ہوتا ہے، اور اس کی قیمت بڑھنے سے ماہی گیری کے اخراجات کئی گنا بڑھ گئے ہیں۔ پہلے ہی مہنگائی، سمندری آلودگی اور کم ہوتی مچھلی کے باعث ماہی گیروں کی آمدن محدود ہو چکی تھی۔

غریب آدمی آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرتے کرتے مرجائےگا، سعد رفیق

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایندھن مہنگا ہونے کی وجہ سے شکار پر جانا بھی مشکل ہو رہا ہے، اور کئی چھوٹے ماہی گیر اپنی کشتیاں کھڑی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں، جس سے ان کے گھروں کا نظام متاثر ہو رہا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ساحلی پٹی کے مختلف علاقوں میں اس صورتحال کے باعث نہ صرف ماہی گیروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے بلکہ موجودہ حالات مقامی ماہی گیری کی معیشت کو بھی شدید دباؤ میں ڈال رہے ہیں۔

ماہی گیروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیزل پر سبسڈی فراہم کی جائے یا انہیں خصوصی ریلیف دیا جائے تاکہ وہ اپنا روزگار جاری رکھ سکیں۔ تاہم، اگر موجودہ صورتحال برقرار رہی تو سندھ کے ساحلی علاقوں میں غربت اور بے روزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ ہو سکتا ہے، جس کے سماجی اثرات بھی سامنے آئیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.