Gas Leakage Web ad 1

موجودہ سسٹم عوام کا اعتماد کھوچکا، ری سیٹ ناگزیر ہے: بیرسٹر گوہر

0

بیرسٹر گوہر کا موجودہ نظام پر اعتماد ختم ہونے کا دعویٰ، سسٹم ری سیٹ کرنے کا مطالبہ

Gas Leakage Web ad 2

راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ موجودہ نظام عوام کا اعتماد کھو چکا ہے اور اب سسٹم کو ری سیٹ کرنا ناگزیر ہو گیا ہے۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ایک اہم حکومتی اتحادی نے وزیراعظم کو دھاندلی زدہ قرار دیا، جبکہ وہ پیپلزپارٹی کو بھی دھاندلی زدہ سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اتحادی کے بیان کے بعد وزیراعظم کو فوری طور پر اعتماد کا ووٹ لینا چاہیے تھا، تاہم وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام رہے۔
8 بہترین پھل جو جوڑوں کی تکلیف میں کمی لانے میں مدد فراہم کرسکتے ہیں
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے خاموشی اختیار کی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اعتماد ختم ہو چکا ہے۔ ان کے مطابق پورا حکومتی ڈھانچہ عملی طور پر کولیپس کر چکا ہے اور حکومت اخلاقی، آئینی، قانونی اور جمہوری جواز کھو چکی ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اعتماد کھو دیا ہے، اب سسٹم کے خاتمے کا وقت آ گیا ہے۔ موجودہ نظام عوام کا اعتماد کھو چکا ہے، ایسے حالات میں مزید حکومتیں بنانے کے بجائے عوام سے رجوع کیا جانا چاہیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عدم اعتماد لانے کا آئینی طریقہ موجود ہے، اتحادیوں سے مشاورت کی جائے گی اور قومی مفاد میں اتفاق رائے سے سیاسی بحران کا حل نکالا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبوں کے عوامی مطالبات پر ایوان کو سنجیدگی سے پیش رفت کرنا ہوگی۔ سسٹم کو ری سیٹ کرنے پر دو رائے نہیں ہونی چاہئیں، تاہم سوال یہ ہے کہ سسٹم کو ڈیفالٹ موڈ پر کس نے پہنچایا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.