حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ کر دیا ہے۔
حکومت نے پیٹرول پر لیوی میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ کیا، جس کے بعد پیٹرول پر لیوی 160.61 روپے فی لیٹر کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی، جب کہ اس سے قبل پیٹرولیم لیوی 106 روپے فی لیٹر تھی۔
بھارت نے پنگا لیا تو پاک فوج پہلے سے زیادہ ذلت آمیز پھینٹی لگائے گی، وزیرِ دفاع
ہائی اوکٹین پر لیوی 305 روپے 37 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل پر لیوی 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ لائٹ ڈیزل پر لیوی 15 روپے 84 پیسے اور فرنس آئل پر لیوی 77 روپے فی میٹرک ٹن کر دی گئی۔
رواں مالی سال کے لیے پیٹرولیم لیوی کا ہدف ایک ہزار 468 ارب روپے رکھا گیا ہے، اور لیوی کی شرح میں اضافے سے نان ٹیکس ریونیو میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 458 روپے 40 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 520 روپے 35 پیسے ہو گئی تھی۔
اسی طرح مٹی کے تیل اور جیٹ فیول کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا، اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 34 روپے 8 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 467 روپے 48 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔
جیٹ فیول کی قیمت میں بھی 40 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 517 روپے 17 پیسے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔