Gas Leakage Web ad 1

غریب آدمی آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرتے کرتے مرجائےگا، سعد رفیق

0

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومتی مجبوریاں اپنی جگہ لیکن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے سے مہنگائی کی بدترین لہر آئے گی۔

Gas Leakage Web ad 2

آئی ایم ایف پیٹرولیم لیوی میں نرمی سے گریزاں

سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے لکھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ہوشربا اضافے کے بعد مہنگائی کی بدترین لہر شروع ہو گئی ہے، حکومتی مجبوریاں اپنی جگہ لیکن عام آدمی جیے گا کیسے؟

خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ غریب عوام آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرتے کرتے مر جائیں گے اور متوسط طبقہ خط غربت سے نیچے جا سکتا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ اگر ایران پر امریکی اور صیہونی حملے فوری طور پر ختم نہ ہوئے تو تیسری دنیا کے کروڑوں لوگ بھوکے مر جائیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ رات وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ کیا تھا۔ حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 137 روپے 24 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 184 روپے 49 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔ حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 41 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 520 روپے 35 پیسے ہو گئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.