ایران کیخلاف جنگ میں اب تک امریکہ کے جنگی طیارے تباہ ہو چکے ہیں ۔۔؟ بلوم برگ نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی خبر رساں ادارے بلوم برگ نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں اب تک امریکہ کے 16 جنگی طیارے تباہ ہو چکے ہیں۔ ایران کے خلاف جنگ میں تباہ ہونے والے طیاروں میں 10ریپر اسٹرائیک ڈرون طیارے بھی شامل ہیں جبکہ 6 امریکی جنگی جہازوں کو شدید نقصان پہنچا جو تباہ ہونے والے 16 امریکی جہازوں کے علاوہ ہیں۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ ان میں سے 3 امریکی جنگی طیارے کویت کی فضاؤں میں تباہ ہوئے جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ فرینڈلی فائر کا نشانہ بنے ہیں۔ 1کے سی 135 ٹینکر طیارہ ری فیولنگ آپریشن کے دوران تباہ ہو گیا اور اس کے عملے کے6 کے 6 ارکان بھی ہلاک ہو گئے۔مزید 5، کے سی 135 ری فیولنگ طیارے سعودی عرب کے ایک ہوائی اڈّے پر ایرانی میزائل کا نشانہ بنے جن سے انہیں کافی نقصان پہنچا۔