Gas Leakage Web ad 1

سندھ حکومت اور میئر کراچی کی کارکردگی سے خوش ہوں: بلاول بھٹو زرداری

سندھ حکومت اور میئر کراچی کی کارکردگی سے خوش ہوں: بلاول بھٹو زرداری

0

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اور میئر کی کارکردگی سے خوش ہوں۔

Gas Leakage Web ad 2

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں صدر مملکت آصف زرداری، خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی۔ صدر آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ اور ان کی کابینہ پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ مشکل حالات میں بھی جتنا ممکن ہوسکے عوام کو ریلیف دیا جائے۔

غزہ کی طرح ‘خون کا پیاسانیٹ ورک’ ایران اورلبنان میں بھی اسکولوں اور اسپتالوں کو نشانہ بنا رہا ہے: ترک صدر

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور میئر کی کارکردگی سے خوش ہوں، ہم آگ لگانے والے نہیں بلکہ آگ بجھانے والوں میں سے ہیں، گل پلازا سانحے کا مقابلہ کرنے والوں پر تنقید ناقابل فہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اس لیے ناقابل برداشت ہیں کیونکہ کچھ لوگ سندھ کے دارالحکومت میں جیالا میئر نہیں چاہتے، میں میئر مرتضیٰ وہاب کی کارکردگی سے مطمئن ہوں، جلد کراچی میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن پروپیگنڈے کا جواب اپنی کارکردگی سے دے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.