Gas Leakage Web ad 1

غزہ کی طرح ‘خون کا پیاسانیٹ ورک’ ایران اورلبنان میں بھی اسکولوں اور اسپتالوں کو نشانہ بنا رہا ہے: ترک صدر

غزہ کی طرح 'خون کا پیاسانیٹ ورک' ایران اورلبنان میں بھی اسکولوں اور اسپتالوں کو نشانہ بنا رہا ہے: ترک صدر

0

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ’خون کا پیاسا نیٹ ورک‘ غزہ کے بعد ایران اور لبنان میں بھی اسکولوں اور اسپتالوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

افغان طالبان حکومت کے ڈپٹی ترجمان کا بیان اپنی ہولناک کارروائیوں کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے: وزارت اطلاعات

گزشتہ روز استنبول یونیورسٹی میں منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب میں علاقائی کشیدگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ اس پاگل پن کی صورت حال کے خلاف ترکیے انسانیت کے حق میں کھڑا ہے، عقل کا علمبردار ہے اور بحرانوں کے حل کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کی راہ اپناتا ہے۔

غزہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ دنیا نے وہ مناظر دیکھے ہیں جہاں انسانی زندگی کی کوئی قدر نہیں کی گئی اور عام شہریوں، اسپتال کی نرسری میں موجود بچوں اور اسکول جانے والے بچوں پر بھی بمباری کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی جنگ کے دوران ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر طبی عملے کو بھی نشانہ بنایا گیا اور تقریباً 1700 طبی کارکن اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی صورتحال پر ترکیے کا مؤقف جغرافیائی یا اقتصادی مفادات کے بجائے انسانی اقدار اور انصاف پر مشتمل ہے، ہم انسانی مؤقف کو برقرار رکھیں گے جو واقعات کو تیل، سونا، قدرتی گیس یا معدنیات کی قیمت سے نہیں بلکہ انصاف، ہمدردی، رحمت اور انسانی وقار کے تناظر میں دیکھتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.