Gas Leakage Web ad 1

امریکا سے جنگ بندی کیلئےکبھی نہیں کہا،جب تک ضرورت پڑی اپنے دفاع کیلئےتیار ہیں: ایرانی وزیرخارجہ

امریکا سے جنگ بندی کیلئےکبھی نہیں کہا،جب تک ضرورت پڑی اپنے دفاع کیلئےتیار ہیں: ایرانی وزیرخارجہ

0

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا سے جنگ بندی کے لیے کبھی نہیں کہا، اور جب تک ضرورت پڑے ایران اپنے دفاع کے لیے تیار ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

غزہ کی طرح ‘خون کا پیاسانیٹ ورک’ ایران اورلبنان میں بھی اسکولوں اور اسپتالوں کو نشانہ بنا رہا ہے: ترک صدر

امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران نے اب تک نہ تو کسی قسم کے مذاکرات کی خواہش ظاہر کی ہے اور نہ ہی ایسی کوئی بات کی ہے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کسی سیز فائر یا بات چیت کے لیے آمادہ نہیں ہے اور اپنے دفاع کے لیے جتنی دیر بھی ضروری ہو تیار ہے اور ہم اس پر قائم رہیں گے جب تک صدر ٹرمپ یہ نہیں سمجھ لیتے کہ یہ ایک غیر قانونی جنگ ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم مستحکم اور مضبوط ہیں، ہم صرف اپنے لوگوں کا دفاع کررہے ہیں، امریکا سے بات چیت کرنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی، ہم امریکا سے کیوں بات کریں، جب ہم بات چیت کر رہے تھے تو امریکا نے ہم پر حملہ کردیا، امریکا سے بات چیت کا کوئی اچھا تجربہ نہیں ہوا ہے۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے متعدد ممالک نے ہم سے رابطہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، ایران مکمل طور پر شکست کھا گیا ہے، ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن میں ابھی نہیں کرنا چاہتا کیونکہ شرائط ابھی مناسب نہیں ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.