Gas Leakage Web ad 1

ملازمین کے لیے ریٹائرمنٹ کے بعد مستقل آمدن کے نئے ذرائع متعارف

ملازمین کے لیے ریٹائرمنٹ کے بعد مستقل آمدن کے نئے ذرائع متعارف

0

اسلام آباد میں ملازمین کے لیے ریٹائرمنٹ کے بعد مستقل آمدن کے نئے ذرائع متعارف کروا دیے گئے ہیں۔ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ریٹائرمنٹ آمدن سے متعلق نئی اینیوٹی مصنوعات کی منظوری دی ہے تاکہ ریٹائرڈ افراد کو مالی استحکام فراہم کیا جا سکے۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکا: ریٹائرمنٹ ہوم میں گھسنے کی کوشش، بکری گرفتار

ان مصنوعات میں لائف کنٹنجنٹ، ڈیفرڈ اور گارنٹیڈ پیمنٹ اینیوٹیز شامل ہیں، جو ریٹائرمنٹ کے بعد عمر بھر آمدن اور یقینی ادائیگیاں فراہم کرتی ہیں۔ اس کے ذریعے ریٹائرڈ افراد اپنی جمع شدہ بچت کو مستقل ماہانہ آمدن میں تبدیل کر سکیں گے۔ ایس ای سی پی کے مطابق یہ اینیوٹی مصنوعات مہنگائی اور بڑھتی ہوئی اوسط عمر کے باعث پیدا ہونے والی مالی مشکلات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی اور یہ روایتی انشورنس اور تکافل دونوں نظام میں دستیاب ہوں گی۔ اس اقدام کا مقصد پاکستان کے ریٹائرمنٹ سسٹم کو مستحکم اور معیاری بنانا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.