Gas Leakage Web ad 1

ٹرمپ کی جانب سے ایران کی جنگ بندی کی تجویز مسترد کیے جانے کے بعد تیل کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ

0

ٹرمپ کی ایران کی تجویز مسترد کرنے کے بعد عالمی منڈی میں تیل مہنگا

Gas Leakage Web ad 2

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تنازع کے حل اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق ایران کی تجویز مسترد کیے جانے کے بعد تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوگیا۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیر کو عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 1.82 ڈالر یا 1.74 فیصد اضافے کے بعد 106.14 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 1.14 ڈالر یا 1.23 فیصد اضافے کے بعد 93.55 ڈالر فی بیرل رہی۔

واضح رہے کہ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی 7 روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی۔

امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ نے مشیروں سے کہا کہ نومبر کے وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر بمباری دوبارہ شروع ہوسکتی ہے۔ صدر ٹرمپ کو یقین نہیں کہ تہران ان کے مطالبات مانے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.