پیٹرول اور ڈیزل کی اصل قیمت پر ٹیکسوں اور مارجنز کا بوجھ مزید بڑھ گیا

اسلام آباد: پیٹرول کی اصل قیمت پر ٹیکسوں اور مارجنز کا بوجھ مزید بڑھ گیا، ایک لیٹر پیٹرول اصل قیمت سے 136 روپے 34 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل اصل قیمت سے 122 روپے 68 پیسے فی لیٹر مہنگا ہے۔
پیٹرول کی فی لیٹر اصل قیمت اور شہریوں کے لیے مقرر کردہ قیمت میں بھاری ٹیکسوں اور مارجنز کے باعث فرق مزید بڑھ گیا ہے۔
برتھ سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر خواتین کے لیے شناختی کارڈ کی خصوصی سہولت
سرکاری دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک لیٹر پیٹرول پر 134 روپے 44 پیسے کی لیوی، ٹیکس اور مارجنز وصول کیے جا رہے ہیں، جس میں ایک روپے 90 پیسے ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ بھی شامل ہے، جبکہ فی لیٹر ڈیزل پر 122 روپے 68 پیسے لیوی، ٹیکس اور مارجنز عائد ہیں۔ پیٹرول کی فی لیٹر لاگت 254 روپے 96 پیسے بنتی ہے، تاہم اس وقت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 391 روپے 30 پیسے مقرر ہے۔
ایک لیٹر پیٹرول پر 80 روپے پیٹرولیم لیوی، 5 روپے کلائمیٹ سپورٹ لیوی اور 23 روپے 68 پیسے کسٹمز ڈیوٹی عائد ہے۔ پیٹرول کے فی لیٹر پر ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن کی مد میں 7 روپے 91 پیسے وصول کیے جا رہے ہیں، جبکہ فی لیٹر پیٹرول پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن 7 روپے 87 پیسے اور ڈیلرز مارجن 9 روپے 98 پیسے عائد ہے۔
دستاویزات کے مطابق ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی لاگت 285 روپے 85 پیسے بنتی ہے، لیکن ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت اس وقت 408 روپے 53 پیسے مقرر ہے۔



