Gas Leakage Web ad 1

5 اکتوبر احتجاج کیس: علیمہ اور عظمیٰ خانم کی عبوری ضمانت میں توسیع

5 اکتوبر احتجاج کیس: علیمہ اور عظمیٰ خانم کی عبوری ضمانت میں توسیع

0

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے انہیں 18 مارچ تک عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی، جس میں دونوں بہنیں خود عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔ ان کے وکلاء نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی اور بتایا کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے لیے گئی ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی خدشات، ریڈ الرٹ جاری، مختلف شاہراہیں بند کر دی گئیں

پراسیکیوٹر نے موقف اپناتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان پر کارکنان کو پرتشدد احتجاج پر اکسانے کا الزام ہے۔ ان کے مطابق پانچ اکتوبر کو پولیس پر تشدد اور گاڑیاں جلانے کے واقعات ہوئے تھے۔ وکیل صفائی نے دلائل میں کہا کہ دونوں بہنیں واقعہ کے وقت لاہور میں موجود نہیں تھیں اور صرف پارٹی سے وابستگی کی وجہ سے انہیں ملوث قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ علیمہ اور عظمیٰ خان نے تھانہ شفیق آباد میں درج مقدمہ میں عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔ عدالت نے پراسیکیوٹر کو ضمانت پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت دی اور وکلاء کی استدعا پر عبوری ضمانت برقرار رکھی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.