Gas Leakage Web ad 1

نادرا نے ڈیجیٹل شناختی کارڈ قبول نہ کرنے والے اداروں کو خبردار کردیا

نادرا نے ڈیجیٹل شناختی کارڈ قبول نہ کرنے والے اداروں کو خبردار کردیا

0

نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے واضح کیا ہے کہ ڈیجیٹل شناختی کارڈ (پاک آئی ڈی) فزیکل شناختی کارڈ کے مساوی ہے۔ نادرا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض سرکاری دفاتر اور ادارے ڈیجیٹل کارڈ کی بجائے فزیکل کارڈ یا اس کی فوٹو کاپی طلب کر رہے ہیں، جو مروجہ قانونی اور ضابطہ جاتی فریم ورک کے منافی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

پاکستان کو 7 ماہ میں 5.17 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے موصول

نادرا کے مطابق نادرا آرڈیننس کے تحت ڈیجیٹل شناختی ضوابط تشکیل دیے گئے ہیں اور ریگولیشن 9 اور 10 کے تحت ڈیجیٹل شناختی اسناد کو قانونی حیثیت حاصل ہے۔ یہ ضوابط ڈیجیٹل شناختی اسناد کو شناخت کا درست ثبوت قرار دیتے ہیں۔

نادرا کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل شناختی کارڈ سے شہریوں کے ذاتی ڈیٹا کا تحفظ یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے اور شناختی معلومات کے غلط استعمال کی روک تھام ہوتی ہے۔ اس کے استعمال سے شناختی کارڈ کی غیر ضروری فوٹو کاپیوں کی ضرورت کم ہو جاتی ہے۔

اتھارٹی نے تمام سرکاری محکموں، عوامی اور مالیاتی اداروں اور ٹیلی کام آپریٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس حوالے سے احکامات کی پابندی یقینی بنائیں۔ شہری اس حوالے سے اپنی شکایات نادرا کے سرکاری شکایتی نظام کے ذریعے درج کروا سکتے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.