Gas Leakage Web ad 1

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر تاخیر کا اعتراض مسترد، درخواست منظور

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر تاخیر کا اعتراض مسترد، درخواست منظور

0

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں بروقت دائر نہ ہونے کے اعتراض کو ختم کرنے کی درخواست منظور کر لی ہے۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کے لیے اپیلوں پر نمبر لگانے کا حکم دے دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

کرپشن کے الزامات: آئی سی سی نے ویسٹ انڈین کھلاڑی سمیت 2 ٹیم آفیشلز کو معطل کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے اس کیس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان، سلمان اکرم راجہ اور انتظار پنجوتھہ بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

دوران سماعت بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ اپیں بروقت دائر نہ ہونے کا اعتراض ختم کرنے کی درخواست انہوں نے بوجھل دل کے ساتھ دائر کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ وکالت نامے پر دستخط نہ کرنے کی وجہ سے پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ اس معاملے پر عدالت کے سامنے گھٹنے ٹیک رہے ہیں۔

جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس دیے کہ آپ گھٹنے نہ ٹیکیں، 21 سال ہم بھی اس طرف کھڑے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اپیل میں وکیل کے لیے وکالت نامے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

اسی دوران روسٹرم کے قریب علیمہ خان نے اپیل پر نمبر لگنے سے متعلق بیرسٹر سلمان صفدر سے پوچھنا شروع کر دیا۔ جس پر جسٹس خادم حسین سومرو نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیے کہ "ارے بابا، نمبر مل جائے گا، آرڈر کر دیا ہے۔ آپ کے وکیل بڑے تگڑے ہیں۔”

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.