Gas Leakage Web ad 1

لاہور ہائیکورٹ؛ پنجاب بھر میں بسنت منانے سے متعلق درخواست پر اہم پیشرفت

لاہور ہائیکورٹ؛ پنجاب بھر میں بسنت منانے سے متعلق درخواست پر اہم پیشرفت

0

لاہور: پنجاب بھر میں بسنت فیسٹیول منانے کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

جسٹس اویس خالد نے شہری اشبا کامران کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ درخواست گزار نے عدالت میں خود درخواست کی قانونی حیثیت پر دلائل دیے تھے۔ عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے چیف سیکریٹری پنجاب کو بسنت سے متعلق بلاتفریق پالیسی بنانے کی ہدایت کر دی۔

مکھن والے پاپ کورن کی خوشبو دینے والے ٹماٹر تیار

عدالت نے چیف سیکریٹری پنجاب کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں درخواست گزار کو سن کر 60 دنوں میں پالیسی مرتب کریں اور عدالت کو آگاہ کریں۔

اس سے قبل عدالت کے حکم پر ہوم ڈپارٹمنٹ نے رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کروا دی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ قانون کے مطابق ڈپٹی کمشنر حکومت سے منظوری کے بعد مخصوص کردہ دنوں میں بسنت منانے کی اجازت دے سکتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر بسنت سے قبل شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گا اور قانون میں دی گئی حفاظتی تدابیر کو نافذ کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق پتنگ فروخت کرنے اور بنانے والوں کی رجسٹریشن لازمی ہوگی۔ قانون میں دھاتی ڈور سمیت دیگر خطرناک دھاگے کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی گئی ہے۔ موٹر سائیکل سواروں کے لیے سیفٹی راڈز کا استعمال یقینی بنانا ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد بسنت کی اجازت دی تھی۔ رپورٹ میں عدالت سے درخواست کی گئی تھی کہ درخواست کو خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.